پی سی بی نے پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کی ٹرائی سیریز کا اعلان کر دیا
ٹرائی سیریز کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی سی بی نے پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کی ٹرائی سیریز کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر نے دوسری شادی کرنی ہے تو کرے لیکن ۔۔ پاکستانی اداکارہ حرا سومرو نے واضح کر دیا
پہلی بار میزبانی
پاکستان پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کی میزبانی کرے گا، سہ ملکی سیریز 17 نومبر تا 29 نومبر راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: انتظار نہ کیا جائے۔۔۔ افغان طالبان رجیم نے چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر جلد از جلد ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا حکم دیدیا
پہلا میچ
سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ راولپنڈی میں ہی 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان میچ کھیلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
افغانستان کا تاریخی میچ
یہ افغانستان کا پاکستان میں پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہوگا، سہ ملکی سیریز کے باقی پانچ میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل 29 نومبر قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا.
یہ بھی پڑھیں: حکومتِ پنجاب کا دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کرانے کا اعلان
پی سی بی کا بیان
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے کہا کہ یہ ٹرائی سیریز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا بہترین موقع ہے۔
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی کا حالیہ فائنل
واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم اس وقت بھی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی کھیل رہی ہے جس کا آج فائنل پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔








