پی سی بی نے پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کی ٹرائی سیریز کا اعلان کر دیا
ٹرائی سیریز کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی سی بی نے پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کی ٹرائی سیریز کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرو اُس دن سے جب اوپر والے کی پکڑ ہوگی‘‘بینک کے قرض کیس میں عدالت کے ریمارکس
پہلی بار میزبانی
پاکستان پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کی میزبانی کرے گا، سہ ملکی سیریز 17 نومبر تا 29 نومبر راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی آرمی چیف نے جنگ کے دوران ایران میں خفیہ کارروائیوں سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا
پہلا میچ
سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ راولپنڈی میں ہی 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان میچ کھیلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کے گھر میں الیکٹرک موٹر سائیکل چارجنگ کے دوران آگ بھڑک اٹھی
افغانستان کا تاریخی میچ
یہ افغانستان کا پاکستان میں پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہوگا، سہ ملکی سیریز کے باقی پانچ میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل 29 نومبر قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا.
یہ بھی پڑھیں: محکمہ داخلہ پنجاب میں 55 کروڑ کے خفیہ فنڈ میں بے ضابطگیاں
پی سی بی کا بیان
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے کہا کہ یہ ٹرائی سیریز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا بہترین موقع ہے۔
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی کا حالیہ فائنل
واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم اس وقت بھی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی کھیل رہی ہے جس کا آج فائنل پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔








