بھارت میں دو لڑکوں نے اپنی دوست کو سالگرہ منانے کے بہانے فلیٹ پر بلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا

واقعہ کا خلاصہ
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں 20 سالہ لڑکی کو سالگرہ کی تقریب میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی
تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے مضافاتی علاقے ریجنٹ پارک میں 20 سالہ خاتون کو اپنی سالگرہ کے موقع پر 2 جاننے والوں نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعے کو پیش آیا، متاثرہ لڑکی نے ہفتے کی صبح تقریباً ساڑھے 10 بجے کسی طرح فرار ہو کر گھر پہنچنے کے بعد اپنے اہلِ خانہ کو اطلاع دی جس کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ملزمان کی شناخت
پولیس نے ملزمان کی شناخت چندن ملک اور دیپ کے نام سے کی۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ چندن نے اسے سالگرہ منانے کے بہانے دیپ کے فلیٹ پر بلایا جہاں دونوں نے دروازہ بند کر کے اس سے زیادتی کی۔ خاتون نے شکایت میں کہا ہے کہ چندن سے اس کی چند ماہ قبل شناسائی ہوئی تھی، اسی کے ذریعے اس کی ملاقات دیپ سے ہوئی تھی اور دونوں نے اسے سالگرہ کا کہہ کر بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔