قصور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں جاری

پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ، سول انتظامیہ کے تعاون سے قصور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ پاک بحریہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں دریائے ستلج کے کنارے واقع متعدد دیہات، خصوصاً گنڈا سنگھ والا کے علاقے میں پھنسے ہوئے مکینوں اور ان کے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں سرگرم ہیں۔ پاک بحریہ کی خصوصی ڈائیونگ ٹیمیں جو کشتیوں اور جان بچانے والے آلات سے لیس ہیں کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے بروقت نمٹنے کے لیے موقع پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کا خوبصورت ترین اطالوی بحری جہاز امریگو ویسپوچی کراچی پہنچ گیا
میڈیکل کیمپ اور امدادی کارروائیاں
امدادی کارروائیوں کے سلسلے میں پاک بحریہ نے قصور میں ایک میڈیکل کیمپ قائم کیا ہے جہاں سیلاب متاثرین کو مفت طبی مشاورت اور ضروری ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس کا مقصد متاثرہ افراد کو بروقت طبی امداد یقینی بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ کا عملہ مختلف مقامات پر سیلاب متاثرہ خاندانوں میں خوراک اور دیگر ضروری سامان بھی تقسیم کر رہا ہے۔ پاک بحریہ مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑی ہے اور اس کڑے وقت میں شہریوں کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ویڈیو ملاحظہ کریں