پاک فضائیہ نے دشمن کی عددی برتری کو جذبے، مہارت اور یقین کامل سے شکست دی: وزیر داخلہ
یوم فضائیہ 2023 کا پیغام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 7 ستمبر کو شاہینوں نے دشمن کے غرور کو فضاؤں میں پاش پاش کر کے نئی تاریخ رقم کی۔ 1965 کے شاہینوں کو سلام، جنہوں نے فضائی سرحدوں کا کامیابی سے دفاع کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے نیب کیس میں سزا بھگتنے والے ملزم کو الزامات سے بری قرار دے دیا
پاک فضائیہ کی شجاعت
پاک فضائیہ نے دشمن کی عددی برتری کو جذبے، مہارت اور یقین کامل سے شکست دی۔ ایم ایم عالم نے چند لمحوں میں دشمن کے 5 طیاروں کو زمین بوس کر کے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر انتقال کرگئے
تاریخی کارنامہ
یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ستمبر 65ء کے 60 برس بعد مئی 2025 میں بھی پاکستان نے دشمن کا غرور خاک میں ملایا۔ معرکہ حق میں دشمن کے 6 جنگی طیارے مار گرا کر شاہینوں نے تاریخی کارنامہ انجام دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی؛بیرسٹر سیف
قوم کا سرمایہ افتخار
پاک فضائیہ کے پائلٹس، انجینئرز اور ٹیکنیشنز قوم کا سرمایہ افتخار ہیں۔ پاکستان کے شاہین قوم کی امیدوں، وقار اور دفاع کی پوری ذمہ داری نبھاتے ہیں۔ ان سپوتوں کی قربانیوں، غیرمتزلزل حوصلے اور بلند عزم پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔ ان شاہینوں کی بہادری اور قربانی کی بدولت پاکستان کی فضائیں محفوظ ہیں۔
یادگار خدمات
پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بے مثال خدمات و لازوال قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔








