پانی اترتے ہی ’’ستھرا پنجاب ‘‘کی ٹیمیں گجرات شہر کی صفائی پر مامور ،وزیر بلدیات ذیشان رفیق بھی موجود
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق گجرات میں متواتر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کا جمشید دستی سے متعلق فیصلے پر ردِعمل آ گیا
ذیشان رفیق کی گجرات میں سرگرمیاں
صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق خود گجرات کے بازاروں میں پہنچ گئے۔ انہوں نے مختلف روڈز سے نکاسیٔ آب کے عمل کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: اوکاڑہ: خاتون سے مبینہ زیادتی کا ملزم بس ڈرائیور گرفتار
کمشنر گوجرانوالہ کے ساتھ معائنہ
صوبائی وزیر ذیشان رفیق خود کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی کے ہمراہ پانی میں اتر آئے۔ انہوں نے ڈسپوزل سٹیشن کا معائنہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 13 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش، ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
نکاسیٔ آب کے نالوں کا دورہ
صوبائی وزیر ذیشان رفیق نے نکاسیٔ آب کے لیے بنائے نالوں کا دورہ کیا۔ پانی اترتے ہی ستھرا پنجاب کی ٹیمیں گجرات شہر کی صفائی پر مامور ہوں گی۔
صفائی کا عمل جاری
گجرات کے روڈز کی صفائی کا کام بھی تیزی سے جاری کر دیا جائے گا۔








