بینک آف پنجاب اور ایکزونوبل کے مابین لاہور کے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کرنے کیلئے معاہدہ

بینک آف پنجاب اور ایکزونوبل پاکستان کا اشتراک

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بینک آف پنجاب (بی او پی) اور ایکزونوبل پاکستان نے منفرد اشتراک کے تحت ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے تاکہ پنجاب کے اہم عوامی مقامات کو ڈیولکس پینٹس کی تبدیلی کی صلاحیت کے ذریعے فن، ثقافت اور کمیونٹی کے فخریہ شوخ و رنگین کینوس میں بدلا جا سکے۔ یہ مفاہمتی یادداشت ظاہر کرتی ہے کہ ایک مشترکہ مقصد کس طرح بامعنی سماجی تبدیلی کو جنم دے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آسٹریلوی گائے کی قربانی جائز ہے؟

شراکت داری کی تفصیلات

اس شراکت داری کے تحت، بی او پی پنجاب بھر میں عوامی مقامات کی تبدیلی کی قیادت کرے گا، جس کے لیے وہ فنڈنگ فراہم کرے گا، ضروری منظوریوں میں سہولت فراہم کرے گا اور نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) کے طلبہ کے لیے وظائف کی فراہمی میں معاونت کرے گا۔ ان طلبہ کو لاہور میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔ ایکزونوبل اپنے جدید، اعلیٰ معیار اور پائیدار ڈیولکس پینٹس کے ذریعے پنجاب کے منظرنامے کو محفوظ بنائے گا اور اس میں رنگ بھرے گا، جس کی ابتداء لاہور سے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: شکار پور، ڈاکوؤں نے اینٹیں خریدنے کے بہانے بلاکر بھٹہ مزدور اور ڈرائیور کو اغوا کرلیا

نئے مواقع اور شہری منظرنامہ

پنجاب کے معروف بینک اور پینٹ اور کوٹنگ میں گلوبل لیڈر (پاکستان میں ڈیولکس پینٹس کے بانی) کے اس اشتراک سے صرف دیواری پینٹنگز تک محدود نہیں رہا جائے گا، بلکہ یہ اقدام آرٹ کیلئے نئے مواقع پیدا کرے گا، نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھائے گا اور ایک ایسا شہری منظرنامہ تشکیل دے گا جہاں ثقافت اور کمیونٹی ساتھ ساتھ پروان چڑھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سید امداد حسین گردیزی کو دشمن کو ناکام بنانے پر مبارکباد

ایکزونوبل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کا بیان

چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایکزونوبل پاکستان، جناب مبشر عمر نے دستخطی تقریب کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا، ''ایکزونوبل میں ہم یقین رکھتے ہیں کہ رنگوں کی طاقت محض تحفظ، خوبصورتی یا سطحوں کی تبدیلی تک محدود نہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم بینک آف پنجاب کے ساتھ اس تاریخی ایم او یو میں شریک ہیں، یہ ایک ایسا اشتراک ہے جو لاہور کے تعمیر شدہ ماحول کو رنگینی بخشے گا اور ثقافتی ورثے کو جدید نقطہ نظر سے ہم آہنگ کرے گا۔ ہم مل کر ایک ایک برش اسٹروک کے ساتھ کمیونٹیز اور نسلوں کو متاثر کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔''

یہ بھی پڑھیں: رانا سکندر حیات اور ندیم افضل چن کے درمیان ایکس پر دلچسپ چیلنج اور جوابی پیغامات کا تبادلہ

بینک آف پنجاب کے چیف آف اسٹاف کا بیان

بینک آف پنجاب کے چیف آف اسٹاف اینڈ اسٹریٹجی جناب رضا بشیر نے کہا، ''بینک آف پنجاب معاشرے میں ایسا کردار ادا کرنے پر پختہ یقین رکھتا ہے جو طویل عرصے تک اپنی قدر برقرار رکھ سکے۔ یہ اقدام محض دیواروں کی خوبصورتی کے بارے میں نہیں بلکہ نوجوان سیکھنے والوں کو بااختیار بنانے، ہمارے ثقافتی ورثے کا جشن منانے اور لاہور کو مزید متاثر کن شہر بنانے کیلئے ہے۔''

ثقافتی ورثے کی پیشکش

ایکزونوبل پاکستان اور بی او پی مل کر پنجاب کی ثقافتی طور پر مالامال روح کو ایک زندہ کینوس کے طور پر پیش کرنے کا عزم رکھتے ہیں، جہاں لوگوں کی تخلیقی صلاحیت اور ثقافت کا تنوع نہ صرف مقامی باشندوں بلکہ خطے کے مہمانوں کے سامنے بھی اجاگر ہوگا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...