ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں جس قدر توکل سے کام لیں گے مشکلات اتنی ہی کم ہوں گی۔ آج اچھا دن ہے توجہ دیں گے تو شام تک بڑی اچھی خبریں آ جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزارت خارجہ کا اہم بیان آگیا
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو ان دِنوں نفسیاتی سا مسئلہ لگتا ہے، بلاوجہ کی پریشانی اور ڈیپریشن نے پریشان کر رکھا ہے آپ صرف ذکر الٰہی 1000 مرتبہ یا کریم یا سلام یا مومن یا اللہ کیا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ؛گریڈ6کے ملازم کی برطرفی کیخلاف درخواست پر سندھ حکومت کی اپیل خارج
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
نوکری کی وجہ سے پریشانی کا ان شاءاللہ خاتمہ ہو گا اور روزگار کے اور بھی مواقع ملیں گے جس بھی مسئلے میں کافی دِنوں سے آئے ہوئے ہیں یہاں سے نکل جائینگے ان شاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور یو اے ای کے درمیان بیف برآمدی معاہدہ طے پا گیا
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جن افراد کے روزگار کا مسئلہ ہے تو وہ ان شاءاللہ اب بہت بہتر ہونے جا رہا ہے اور مالی معاملات اس کے ساتھ ہی بہتری کی جانب چل پڑیں گے فکر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، لیبیا کشتی حادثے کے اہم ملزم بشیر احمد کو گرفتار کر لیا گیا
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج کا دن اہم ہے آپ کو مالی حوالے سے بھی اچھی خبریں دے رہا ہے اور گھریلو ماحول کے معاملات میں بھی لیکن آج کل آپ کی توجہ کسی اور جانب ہے جو بڑی غلطی بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ سرکاری مشینری کے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتی: حسن مرتضیٰ
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ کسی دوست وغیرہ پر اعتبار کر کے پیسہ لگانا چاہتے ہیں وہ ان شاءاللہ اگر اکیلے خود کام کریں گے تو بہتر رہے گا۔ ان دنوں کسی کا اعتبار کرنا پاﺅں پر کلہاڑی مارنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری سکولوں میں کوئی بچہ فرش پر نہیں بیٹھے گا: علی امین گنڈاپور
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
دوسروں کی باتوں میں آ کر اپنی پوزیشن تبدیل کرنے پر غور نہ کریں اس طرح آپ کو مسئلہ ہو گا اور بات قدرتی ہو گی وجہ صرف آپ کے لئے بہترین ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: خطے میں امن کے خواہاں، قطر کی ریاست پر سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے،قطری وزیراعظم
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ آج بدنظری کا شکار لگ رہے ہیں اس لئے کسی بھی کام میں سوچ سمجھ کر ہاتھ ڈالیں اور کوشش کریں کہ کسی کو اپنے کام کی نوعیت کا پتہ نہ چلے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب، 27 لڑکیاں تاحال لاپتا، ہلاکتوں کی تعداد 51 ہوگئی۔
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک دو دن میں آزمائشی پوزیشن سے نکل جائیں گے، فکر نہ کریں بس آج دو بھوکوں کو کھانا کھلائیں یا حسب توفیق صدقہ دیں، آپ کے لئے بے حد ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سفیر ارجنٹائن: پنجاب کے ساتھ لائیو سٹاک اور بائیو ٹیکنالوجی میں تعاون کی خواہش
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ جن امور میں پھنسے ہوئے ہیں ان شاءاللہ بڑی جلدی اُس سے نکل جائیں گے فکر نہ کریں اس وقت صرف توجہ روزگارہونا چاہئے یہ وقت صرف محنت کرنے کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ایک درجہ بڑھادی
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کافی دِنوں سے بیماری بندش یا بدنظری کا شکار چلے آ رہے تھے وہ اب ان شاءاللہ اس سے نکل جائیں گے، فکر نہ کریں بس روزانہ صدقے کا عمل جاری رکھیں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اب خوف سے باہر نکلیں اللہ ہے نا، کوئی بھی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ ان دِنوں آپ اپنے معاملات پر توجہ دے کر خود بڑی اچھی پوزیشن میں آ سکتے ہیں، غور تو کریں۔