ٹرمپ نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس کو آخری وارننگ دے دی
ٹرمپ کا حماس کو آخری وارننگ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس کو آخری وارننگ دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: کروڑوں کی ڈیل: سلمان خان نے مقبول کاروباری شخصیت کو ٹی وی پر دوغلے پن کا طعنہ دیا
سوشل میڈیا پر بیان
سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ سب چاہیں گے کہ یرغمالی اپنے گھروں کو لوٹیں اور یہ جنگ ختم ہو۔
یہ بھی پڑھیں: کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
اسرائیل کی جانب سے شرائط کی قبولیت
صدر ٹرمپ کے مطابق، اسرائیل نے ان کی شرائط کو قبول کر لیا ہے، اب وقت ہے کہ حماس بھی ان شرائط کو تسلیم کرے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر حماس نے شرائط نہ مانئیں تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے۔
آخری انتباہ
ٹرمپ نے واضح کیا کہ یہ ان کا حماس کے لیے "آخری انتباہ" ہے اور اس کے بعد مزید کوئی وارننگ نہیں دی جائے گی۔








