کراچی میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے میاں بیوی گرفتار
تشدد کا واقعہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں فلیٹ میں کام کرنے والی 12 سال کی لڑکی پر بہیمانہ تشدد کے الزام میں میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق گرل فرینڈ اور اس کے موجودہ بوائے فرینڈ کو قتل کرنے کے بعد شہری نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔
واقعے کی تفصیلات
پولیس کے مطابق دوپٹہ جلنے پر مالکن نے گھر میں کام کرنے والی کمسن ملازمہ کو استری سے جلایا۔ متاثرہ بچی کو تشویش ناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔
قانونی کارروائی
پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔








