آٹے کی سپلائی بحال، حکومت اور فلارملز مالکان میں معاملات طے پاگئے
پنجاب حکومت اور فلارملز کے مالکان میں معاملات طے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت اور فلارملز مالکان کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔ ملز مالکان نے مشروط مقدار میں آٹا سپلائی کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت نے بھارتی عسکری تجزیہ کار کی ویڈیو بھی بلاک کردی،’’ آپریشن سندور ‘‘کے حوالے سے کیا انکشاف کیا تھا ۔۔؟تفصیلات جانیے
800 ملز کے دوبارہ کھلنے کی خبر
نجی ٹی وی سما نیوز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کی 800 ملز آج سے دوبارہ کھل جائیں گی۔ آج 10 اور 20 کلو آٹے کا تھیلا سرکاری نرخوں پر مارکیٹ میں سپلائی کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم صاحب آپ حکم کیجیے، ہم آپ کو حکم واپس لینے کا وقت بھی نہیں دیں گے‘ظفر حجازی نے ڈاکٹرعبدالقدیر خان اور محمد خان جونیجو کا مکالمہ شیئرکردیا
گندم کی فراہمی کی تفصیلات
ذرائع فلار ملز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت فلار ملوں کو ایک لاکھ ٹن گندم ماہانہ دے گی۔ ملٹی نیشنل کمپنیاں 25 لاکھ بوری گندم 3 ہزار روپے من میں فراہم کرنے پر آمادہ ہوگئی ہیں۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندے آج ڈی جی فوڈ سے ملاقات کریں گے تاکہ مقدار اور طریقہ کار طے کیا جا سکے۔
حکومت کا آٹا بحران کے حوالے سے اقدامات
معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمی بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت اور ملز گندم آٹا بحران سے متعلق سفارشات تیار کر رہی ہیں۔ فلارملز کا حکومت سے تعاون خوش آئند ہے اور ان کی سفارشات پر غور کیا جا رہا ہے۔ پنجاب کی مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بحال رہے گی اور گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، جس سے استحکام آجائے گا۔








