نیپال میں کشیدہ صورتحال؛ وزیراعظم کے پی شرما اولی مستعفی ہوگئے

نیپال کے وزیراعظم کا استعفی
کٹھمنڈو(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی مستعفی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست منی پور کے دارالحکومت اِمپھال میں ایک بار پھر احتجاج شروع
احتجاج اور بدعنوانیوں کا پس منظر
عالمی خبررسان ادارے الجزیرہ کے مطابق نیپال میں حکومت کی بدعنوانیوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کے بعد وزیراعظم کے پی شرما اولی کے بعد 3 وزرا نے بھی عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آج بھی جاری نہ ہو سکا ، براڈ کاسٹرز پریشان
مظاہرین کا تشدد اور پولیس کا ردعمل
مشتعل مظاہرین نے وزیراعظم ہاؤس کو آگ لگا دی، پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لئے لاٹھی چارج، واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: یرسٹر محمد علی سیف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
کرفیو کی خلاف ورزی اور ملک کی بڑی پارٹی پر حملہ
عالمی میڈیا کے مطابق کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مظاہرین نے ملک کی سب سے بڑی پارٹی نیپالی کانگریس کے آفس اور متعدد نامور سیاستدانوں کی رہائش گاہ دھاوا بول دیا۔
خسارے کی تعداد
یادرہے کہ نیپال میں پرتشددمظاہروں کے دوران 19 افراد ہلاک ہوئے۔