ڈرو اُس دن سے جب اوپر والے کی پکڑ ہوگی‘‘بینک کے قرض کیس میں عدالت کے ریمارکس
سندھ ہائی کورٹ کا ریمارکس
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ "ڈرو اُس دن سے جب اوپر والے کی پکڑ ہوگی"۔
یہ بھی پڑھیں: جینفر لوپیز نے محبت سے ’’ریٹائرمنٹ‘‘ کا اعلان کردیا، پانچویں شادی کی پیشکش ٹھکرادی
بینک سے قرضہ حاصل کرنے کا معاملہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نجی بینک سے قرضہ حاصل کرکے مورگیج گھر کو دوسرے فریق کو فروخت کرنے سے متعلق درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ، بانو بی بی قتل کیس میں بڑی پیشرفت، مقتولہ کا دیور گرفتار
کیس کی سماعت
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو نجی بینک سے قرضہ حاصل کرکے مورگیج گھر دوسرے فریق کو فروخت کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی سرمایہ کاری سے نئی آئل ریفائنری قائم کی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
درخواست گزار کا موقف
درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ہم بینک سے سیٹلمنٹ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ جسٹس محمد اقبل کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ کیا درخواستگزار کو خدا کا خوف نہیں ہے؟ جس گھر پر بینک سے قرضہ حاصل کیا وہ کسی کو بیچ دیا۔ آپ تو جوڑ توڑ کر لو گے، اوپر ایک اور بھی عدالت ہے، وہاں کیسے کرو گے؟ ڈرو اس دن سے جس دن اوپر والے کی پکڑ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش: پشاور کے صارفین کو درپیش چیلنجز
بینک کا موقف
نجی بینک کے وکیل نے موقف دیا کہ درخواستگزار نے ایف بی ایریا کے گھر پر 2019ء میں بینک سے 2 کروڑ روپے قرضہ لیا۔ بینک نے درخواستگزار سید کاظم رضا کا گھر مورگیج رکھا تھا۔ درخواستگزار نے مورگیج گھر کسی پرائیویٹ شخص کو بیچ دیا اور بینک کو پیسہ بھی ادا نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
عدالت کی برہمی
درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالت حکم دے تو جو بھی رقم بنتی ہے ہم دینے کے لیے تیار ہیں۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ پہلے گھر بیچ دیا اب یہ بھی عدالت آپ کو حکم دے؟ جو کرنا ہے بینک کے ساتھ کریں، عدالت میں کیوں درخواست دائر کردی؟
اگلی سماعت کا اعلان
بعد ازاں عدالت نے 29 اکتوبر کو فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔








