پنجاب: اعجاز چوہدری کی خالی نشست پر پولنگ جاری، رانا ثنااللہ (ن) لیگ کے امیدوار

پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کی نااہلی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب سے پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے ہرو میں ڈوبتے چرواہے کو بچا لیا گیا، وزیراعلیٰ کی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیم کو شاباش، آپریشن کی ورچوئل مانیٹرنگ کی
پولنگ کا آغاز
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کے لیے پنجاب اسمبلی ہال میں ریٹرننگ افسر شریف اللہ نے پولنگ کا عمل شروع کروایا اور تاحال پولنگ کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے لیے دوبارہ کھیلنا میرا ہدف ہے، دھواں دار بیٹر صاحبزادہ فرحان
حق رائے دہی کا استعمال
ترجمان کا کہنا ہے کہ 363 اراکین پنجاب اسمبلی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے اور پولنگ شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا شکریہ کہ حملے سے پہلے اطلاع دی، دنیا کو مبارک ہو، اب وقت ہے امن کا: ڈونلڈ ٹرمپ
امیدواروں کی تفصیلات
ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق سینیٹ نشست کے لیے رانا ثناءاللہ اور سلمیٰ اعجاز امیدوار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انجینئر محمد علی مرزا گرفتار، یاسر شامی
(ن) لیگ کے امیدوار کا بیان
اس موقع پر (ن) لیگ کے امیدوار رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس راہ فرار کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، پی ٹی آئی کے 10 سے 12 لوگ مجھ کو ووٹ ڈالتے لیکن میں نے انہیں منع کیا کہ مجھے نہیں اپنے امیدوار کو ووٹ ڈالیں۔
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے اعجاز چوہدری کی درخواست پر پنجاب میں سینیٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط کردیا ہے۔