دہشتگرد رات کی تاریکی میں کچھ دیر سڑک پر ناکے لگا کر ویڈیو بنا کر بھاگ جاتے ہیں: بیرسٹر سیف

پشاور میں مشیر اطلاعات کا بیان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ دہشت گرد رات کی تاریکی میں کچھ دیر سڑک پر ناکے لگا کر ویڈیو بنا کر بھاگ جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گارڈ نہ گاڑی، حملے کے بعد سیف علی خان کا چونکا دینے والا انداز، موٹر سائیکل پر نکل آئے
دہشت گردی کا مسئلہ اور حکومت کی حکمت عملی
’’جیونیوز‘‘ سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ دہشت گرد افغانستان سے آرہے ہیں اور حکومت و قانون نافذ کرنے والے ادارے فتنہ الخوارج کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ دن کی روشنی میں ان کا قلع قمع کردیا جائے گا۔
رات کے مقابلے میں دن میں کارروائیاں
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ دہشت گرد رات کی تاریکی میں کچھ دیر سڑک پر ناکے لگا کر ویڈیو بنا کر بھاگ جاتے ہیں۔ اگر انہیں ہمت ہے تو انہیں رات کی بجائے صبح کارروائی کرنی چاہیے۔ صوبے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں اور جہاں کہیں بھی دہشت گرد نظر آئیں گے، ان کا خاتمہ کیا جائے گا۔