سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، آج نرخوں میں 4100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
نئی قیمتوں کا تعین
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت
’’جنگ‘‘ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 541 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 32 ہزار 733 روپے ہوگئی۔ اس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 41 ڈالر اضافے سے 3654 ڈالر فی اونس ہے۔
پچھلے دنوں کی صورتحال
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 6100 روپے کا ہوشربا اضافہ ہوا تھا۔