میجر عدنان اسلم شہید کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی
نماز جنازہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میجر عدنان اسلم شہید کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے روس کو جی 8 سے باہر نکالنے کو غلطی قرار دیدیا
وفات کی وجوہات
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدنان اسلم کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں دوران علاج جام شہادت نوش کر گئے تھے، 31 سالہ میجر عدنان اسلم راولپنڈی کے رہائشی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا مارچ، 9 مئی کا حملہ غلط تھا، عمران خان کی بری چیزیں بھی ہیں :حمزہ علی عباسی
شمولیت اور شرکت
نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت حاضر سروس فوجی و سول افسروں اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: کتنے فیصد پاکستانی موجودہ جمہوری نظام سے مطمئن ہیں؟ نیا سروے سامنے آگیا۔
بہادری کی مثال
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدنان اسلم نے 2 ستمبر کو بنوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے کا بہادری سے مقابلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: گھڑی کی سوئیاں ہمیشہ دائیں جانب ہی کیوں گھومتی ہیں؟ معمہ حل ہوگیا
وزیراعظم کا خراج تحسین
وزیر اعظم شہباز شریف نے میجر عدنان اسلم کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آج ہم نے مٹی کا ایک بہادر بیٹا کھو دیا ہے جس کی ہمت اور قربانی ہمیشہ قوم کے دلوں میں نقش رہے گی۔ میجر عدنان اسلم کا عزم، وطن سے محبت اور قربانی کا جذبہ پاکستان کی بہترین نمائندگی کرتا ہے۔ میجر عدنان کی شہادت اس بات کی گواہی ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
جنازہ کی تدفین
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میجر عدنان اسلم کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔








