معروف جاپانی کمپنی یاماہا (YAMAHA) نے پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بند کرنے کا اعلان کر دیا
یاماہا کی موٹر سائیکل پیداوار کی بندش
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف جاپانی کمپنی یاماہا (YAMAHA) نے پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ یاماہا موٹر پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ کاروباری پالیسی میں تبدیلی کے باعث ہم موٹر سائیکلوں کی پیدوار بند کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کال سینٹر میں لڑکی کو حبس بے جا میں رکھنے کا مقدمہ درج، 8 افراد گرفتار
صارفین کا شکریہ
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں یاماہا موٹر سائیکل استعمال کرنے والے تمام صارفین کا ہم دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہم آپ کی برسوں پر محیط حمایت اور وفاداری کے نہایت مشکور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا دورۂ قطر، پاکستان نے 2 مشورے دیئے ہیں: جاوید چوہدری
اسپیئر پارٹس اور کسٹمر سپورٹ
البتہ کمپنی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ڈیلرز کے ذریعے موجودہ یاماہا موٹر سائیکل صارفین کے لیے اسپیئر پارٹس فراہم کریں گے جبکہ وارنٹی سروسز اور کسٹمر سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔
رابطہ کی معلومات
کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے صارفین ہماری آفیشل ویب سائٹ، ای میل یا واٹس ایپ کے ذریعے ہم سے براہ راست رابطہ کریں۔








