اسرائیل نے قطر پر حملے کی تصدیق کردی

حماس کی قیادت کے خلاف کارروائی
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) اور انٹیلی جنس سروس (آئی ایس اے) نے اعلان کیا ہے کہ حماس کی سینئر قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے ایک "اہم اور درست کارروائی" کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا کراچی لیاری سانحہ پر اظہار افسوس، ریسکیو آپریشن میں مشکلات
کارروائی کی تفصیلات
آئی ڈی ایف کے بین الاقوامی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل نداف شوشانی نے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا کہ حماس کے وہ رہنما جو طویل عرصے سے تنظیم کی کارروائیوں کی قیادت کر رہے تھے، براہِ راست 7 اکتوبر کے حملوں کے ذمہ دار ہیں اور اسرائیل کے خلاف جنگ کی منصوبہ بندی اور نگرانی کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ کیسے رکوائی؟ ٹرمپ نے سعودی عوام کو بھی بتا دیا
شہریوں کی حفاظت کے اقدامات
فوجی بیان میں کہا گیا کہ کارروائی سے قبل عام شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لیے اقدامات کیے گئے، جن میں درست نشانے والے ہتھیاروں اور اضافی انٹیلی جنس معلومات کا استعمال شامل تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی
مستقبل کی کارروائیاں
ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس ادارے "عزم کے ساتھ اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے تاکہ حماس کو شکست دی جا سکے، جو 7 اکتوبر کے قتلِ عام کی ذمہ دار ہے۔"
قطر میں حماس کی قیادت کا نشانہ
واضح رہے کہ اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کیلئے کارروائی کی ہے۔ ترجمان کی طرف سے کارروائی کی تصدیق تو کی گئی ہے تاہم انہوں نے ملک کا نام نہیں لیا۔