دریاؤں میں سیلاب کی غیر معمولی صورتحال کا سامنا، وسائل کا رخ متاثرین کی طرف موڑ دیا ہے: وزیر اعلیٰ

سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں تاریخی، بے مثال ریسکیو ریلیف اور انخلاء آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے تینوں دریاؤں میں سیلاب کی تاریخی اور غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے۔ پنجاب ٹیم سیلاب متاثرین کی خدمت کیلئے سرگرم عمل ہے اور وسائل کا رخ سیلاب متاثرین کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ سیلاب کی روز بدلتی ہوئی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کا میکنزم بنایا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اور دیگر حکام خود فیلڈ میں ہمہ وقت موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور عراق مشرق وسطیٰ کی جنگ ختم کروانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں: عبداللہ گل

ریسکیو اور ایمرجنسی سامان کی فراہمی

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر بارشوں کے پیش نظر سیلاب متاثرین کیلئے 6 ہزار سے زائد ٹینٹ اور ریسکیو آپریشن کے لئے بوٹس بھی روانہ کر دی گئیں ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ فلڈ ریلیف کیمپوں میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے انتظامیہ اور صاف پانی اتھارٹی متحرک ہے۔ کیمپوں میں متعدی امراض سے بچاؤ کے فیومیگیشن جاری ہے۔ فلڈ ریلیف کیمپ اور ٹینٹ سٹی میں مچھر مار اور جراثیم کش سپرے کیا جارہا ہے۔

ہیلتھ کی سہولیات فراہم کرنا

’’ستھرا پنجاب‘‘ کی ٹیمیں فلڈ ریلیف کیمپوں اور ٹینٹ سٹی میں صفائی پر مامور ہیں۔ فلڈ ریلیف کیمپوں میں ہیلتھ اور لائیو سٹاک کاؤنٹر پر عملہ ہمہ وقت موجود ہے۔ جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کو علاج معالجہ کی سہولیات میسر اور سپیشلسٹ ڈاکٹر کی خدمات بھی حاصل ہیں۔ مویشیوں کی ویکسی نیشن، مفت میڈیسن اور بہتر کھانے کی فراہمی کیلئے مسلسل مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...