بارشیں، سیلاب زدگان کیلئے 6000 ٹینٹ روانہ
سیلاب متاثرین کے لئے امدادی کارروائیاں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر بارشوں کے پیش نظر سیلاب متاثرین کیلئے 6000 ٹینٹ بھیج دیئے گئے ہیں۔
جلالپورپیروالا کیلئے خصوصی امداد
جلالپورپیروالا کے سیلاب متاثرین کے لیے 2500 ٹینٹ روانہ کر دیئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر رحیم یار خان کے سیلاب زدگان کے لیے بھی 2500 ٹینٹ بھیجے جارہے ہیں۔
محفوظ انخلاء کے لئے امدادی سامان
وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر سیلاب متاثرین کے محفوظ انخلاء کے لیے 400 لائف جیکٹ اور 400 لائف رینگ بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ مزید برآں، 1000 ٹینٹ فوری طور پر راجن پور روانہ کیے گئے، جو سیلاب متاثرین کو مہیا کردیئے جائیں گے۔
امدادی سامان کی فراہمی کا عمل
مختلف اضلاع میں سیلاب متاثرین کے لیے ٹینٹ اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔








