ملک بھر میں بجلی سستی ہو گئی

بجلی کی قیمت میں کمی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت ایک روپے 79 پیسے کم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نہروں کا معاملہ ،سینیٹر عرفان صدیقی نے پیپلز پارٹی کی “خاموشی ” پر سوال اٹھا دیا
نوٹی فکیشن کی تفصیلات
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی جولائی 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی ہے، جس کا اطلاق کے الیکڑک اور سرکاری ڈسکوز صارفین پر ہوگا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی صارفین کو ریلیف ستمبر کے بلوں میں ملے گا۔ سی پی پی اے نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی مانگی تھی۔ کمی کا بجلی صارفین کو تقریبا ساڑھے 24 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور میں بھارت نے میزائل حملے میں مسجد کو نشانہ بنا یا، بزدلانہ کارووائی کی تفصیلات سامنے آگئیں
پالیسی گائیڈ لائنز
واضح رہے کہ پاور ڈویژن نے یکساں ٹیرف سے متعلق ای سی سی پالیسی گائیڈ لائنز نیپرا میں جمع کروائی تھیں۔ ای سی سی پالیسی گائیڈلائنز کے تحت ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکڑک پر بھی کرنے کی درخواست کی گئی تھی، یکساں ٹیرف سے متعلق ای سی سی کی پالیسی گائیڈ لائنز کا بھی نیپرا نے جائزہ لیا تھا۔
حکومتی منظوری
ای سی سی اور وفاقی کابینہ نے ملک بھر کے لیے یکساں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ لاگو کرنے کی منظوری دی تھی۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 19 اگست کو پاور ڈویژن کی سمری منظور کی تھی، ای سی سی فیصلے کے تحت بجلی کی قیمت میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ ملک بھر کے لیے یکساں ہوگی۔