اسرائیل کا قطر پر حملہ، افغان حکومت کا سخت رد عمل سامنے آگیا

طالبان حکومت کا اسرائیلی فضائی حملے پر ردعمل
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کی طالبان حکومت نے اسرائیل کی جانب سے قطر میں فضائی حملے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دوحہ میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر کو اسرائیل کی جانب سے نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد افراد شہید ہوئے، جس پر ہم فلسطین اور شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قطری ثالثی میں غزہ جنگ کا خاتمہ کرنے میں درپیش چیلنجز اور مذاکرات کی معطلی کے اسباب
اسرائیلی جارحیت کی مذمت
افغان حکومت نے قطر کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور حماس کے سیاسی دفتر کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ ایک سفاکانہ عمل سمجھتے ہیں جو انسانی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیل بار بار عالمی انسانی حقوق اور اصولوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور مسلسل جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ بااثر ممالک اور عالمی ادارے خاموش ہیں، یہ انتہائی افسوسناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج ہم سب نشانے پر ہیں، ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں: سلمان اکرم راجہ
فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کا خاتمہ
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیل کی جارحیت اور جنگی جرائم کو فوری طور پر روکنے، ریاستوں کی خودمختاری کے احترام اور فلسطین میں مظلوم مسلمانوں کے خلاف جاری اسرائیلی بربریت کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
دوحہ میں فضائی حملے کی تفصیلات
خیال رہے کہ اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر فضائی حملہ کرکے مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنایا۔