ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ نے کوئی جلد بازی نہیں کرنی خود جو چیز چل کر آپ تک آئے وہی آپ کے لئے بہتر ہے اور نصیب پر یقین بھی رکھیں جو لکھا ہے وہ تو آپ کو ہر صورت مل کر رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ تعلیم کے میدان میں بہت آگے ہے، خواتین کیلئے یونیورسٹی اور میڈیکل کالج بھی ہے،یہاں گزرا ایک ایک دن خوبصورت لمحات کی یاد دلاتا ہے
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی ایسے معاملے کا شکار ہیں جس کا وہ کسی سے ذکر بھی نہیں کر سکتے وہ اب پریشان نہ ہوں، یہ سلسلہ خاموشی سے ختم ہو جائے گا آج انشاءاللہ ابتداءہے۔
یہ بھی پڑھیں: کالاشاہ کاکو میں والدین سے جھگڑے کے بعد جواں سال لڑکی کی خودکشی
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
بس کریں آپ کو زیادہ معاملات سر پر سوار کرنے کی ضرورت نہیں ہے، سب اللہ پر چھوڑ دیں وہ آپ کے لئے ہر مشکل سے نکلنے کے اسباب پیدا فرما رہے گا، فکر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 14 سالہ طالبہ کو اغوا کرکے زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کسی بھی طرح اپنے معاملات سیدھے کریں۔ بہت جگہ پر خرابی آ رہی ہے۔ جب تک اس ٹھیک نہیں ہوں گے کامیابی بھی نہیں ملے گی۔ اپنے حالات کا از سر نو جائزہ بھی لیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد، گلگت، چترال سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کی ایک عزت میں جو کمی ہوئی ہے۔ وہ آپ کے اپنے کردار کی وجہ سے ہے۔ اس وقت آپ کو چند دنوں تک خاموشی اختیار کرنی ہے اور اب سنجیدگی سے بھی چلنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اپوزیشن لیڈر کون؟۔۔5نام بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ارسال
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ کسی بھی مشکلات کا شکار کیوں نہ ہوں، وہ اب اس سے انشاءاللہ ضرور نکل سکیں گے اور جو حالات دوسروں کی وجہ سے خراب ہیں، ان سے فوری دور ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صبر سے کام لیں اپنی جگہ کو ابھی تبدیل کرنے کا نہ سوچیں اور نہ ہی کسی جگہ رقم لگانے کی کوشش کریں یہ بہت مہنگی پڑے گی۔ اس کے لئے یہ مناسب وقت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سزاؤں کے بعد نااہلی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کسی بھی انجان شخص کے ساتھ مل کر کوئی کام شروع کرنا چاہ رہے ہیں وہ اپنے ساتھ ظلم نہ کریں، اس وقت صورت حال بہتر نہیں ہے الٹا نقصان ہونے کا خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم پر امن کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کی زیادہ بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، چینی صدر
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جن لوگوں نے اپنے لئے کوئی الگ راستے کا انتخاب کیا ہے ابھی اچھی طرح اس بارے میں غوروفکر کرلیں، کیونکہ اپنے لئے مشکل پیدا کررہے ہیں، استخارہ ضرور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ڈیجیٹل ڈاکوؤں کی انٹری، جیمرز استعمال کرکے متعدد وارداتوں کا انکشاف، پولیس سراغ نہ لگا سکی
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اندرون خانہ سازشیوں کا ایک جال آپ کے خلاف بنایا جا رہا ہے۔ آپ کے لئے اب بے حد سنبھل کر چلنے کی ضرورت ہے اور جوان اولاد والوں کو اپنے بچوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: مردانگی کا بحران اور سماجی اثرات: بے اولادی کی وجوہات کیا ہیں؟
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ بدنظری جیسی کیفیت کا شکار ہیں اور آپ کے لئے اب اپنی نظر اتارنا اور صدقہ دینا بے حد ضروری ہے۔ اس وقت کسی پر اعتبار نہ کریں۔ کوئی اثرات میں بھی لا سکتا ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کا ایک برا اور سخت وقت ختم ہوا۔ آپ کو انشاءاللہ چند دنوں میں بڑے اچھے حالات سے وابستہ پڑنے والا ہے، شکر ادا کریں کہ اب نئے راستے کھل رہے ہیں۔








