یہ پورے مشرق وسطیٰ کے لیے پیغام ہے، اسپیکر اسرائیلی پارلیمنٹ کی قطر پر حملے کے بعد دھمکی
اسرائیلی پارلیمنٹ کی دھمکی
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اسرائیلی فوج کی جانب سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حملے کا حوالہ دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو بھی دھمکی آمیز پیغام دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی میں اضلاع کی سطح پر ویمن پروٹیکشن کمیٹیوں کیلئے خواتین ممبران کا اعلان
حملے کی تفصیلات
اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے اسپیکر نے اسرائیلی طیاروں کی جانب سے دوحہ میں حماس قیادت کے زیر استعمال عمارت کو نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ یہ پورے مشرق وسطیٰ کے لیے پیغام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز، خواتین قیادت کا قابل فخر لمحہ
حملہ اور اس کے اثرات
خیال رہے کہ اسرائیل نے آج قطری دارالحکومت دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر پر اس وقت حملہ کیا جب تنظیم کی قیادت غزہ جنگ بندی معاہدے پر مشاورت کے لیے جمع تھی۔
هذه رسالة لكل الشرق الأوسط pic.twitter.com/K9b5klGKMx
— Amir Ohana - אמיר אוחנה (@AmirOhana) September 9, 2025
یہ بھی پڑھیں: وائی یو ایم گروپ کے سی ای او نثار چوہدری کی سالگرہ، معروف شخصیات کی بھرپور شرکت
اسرائیلی فوج کی ذمہ داری
اسرائیلی وزیر اعظم اور اسرائیلی فوج نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔
حماس کی جانب سے تصدیق
حماس کے سیاسی دفتر کے رکن سہیل الہندی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملے میں حماس کی قیادت محفوظ رہی۔ سہیل الہندی نے الجزیرہ کو بتایا کہ اسرائیلی حملے میں حماس رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے ھمام الحیہ اور ان کے دفتر کے انچارج جہاد لبد شہید ہوگئے جب کہ حملے کے نتیجے میں 3 محافظوں سے بھی رابطہ منقطع ہوگیا۔








