شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد: علی امین گنڈا پور کے خلاف وارنٹ گرفتاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم، حالیہ پرتشدد واقعات میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 88 ہوگئی
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا مستونگ گرلز ہائی سکول بم دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
عدالت میں عدم پیشی
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے کوئی عدالت میں پیش نہ ہوا جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے حکم دیا کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے 17 ستمبر کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پانامہ سکینڈل سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست آئینی بینچ نے نمٹا دی
مقدمہ کی بنیاد
واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف یہ مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو میں درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ایک اور بڑا سیلابی ریلہ چھوڑ دیا، ذرائع پنجاب حکومت
وکیل کا موقف
بعدازاں علیٰ امین گنڈا پور کے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے اور جج سے مکالمہ کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ سر آپ نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہائیر نے کھیلوں کی دنیا میں لیورپول فٹبال کلب اور پیرس سینٹ جرمن کے ساتھ نئے عالمی اشتراکات کا اعلان کردیا
جج کا جواب
جج مبشر حسن چشتی نے جواب دیا کہ آپ ملزم پیش کریں میں وارنٹ منسوخ کردوں گا جس پر وکیل راجہ ظہور الحسن نے کہا کہ سر اب تو میڈیا پر چل گیا ہے، ملزم کی سبکی تو ہو گئی، اس پر معزز جج بولے میں میڈیا کو کیا کہہ سکتا ہوں؟ آپکا کوئی جونیئر بھی آکر تاریخ لے لیتا تو میں کیس رکھ لیتا۔
استدعا کی مستردی
بعدازاں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔








