اسلام آباد میں باپ کو بیٹا بیٹی سمیت قتل کر دیا گیا

اسلام آباد میں قتل کی واردات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ آئی نائن کی حدود رمشاہ کالونی میں باپ، بیٹا اور بیٹی کو قتل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خطے میں امن کے خواہاں، قطر کی ریاست پر سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے،قطری وزیراعظم
مقتولین کی شناخت
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت اکرام پال (والد)، شبیر (بیٹا) اور نیہا (بیٹی) کے نام سے ہوئی۔ مقتولین کا تعلق کرسچن کمیونٹی سے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے میں مارے جانے والے ایرانی فوج کے سربراہ محمد باقری کون تھے؟ کس کے بھائی تھے؟
قتل کی وجہ اور تحقیقات
پولیس کا کہنا تھا کہ تاحال قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی، فارنزک ٹیم موقع سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔ قتل کی واردات تھانہ آئی نائن کی حدود رمشاہ کالونی میں پیش آئی۔
پولیس کی کارروائی
ایس ایچ او سمیت پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔