جلالپور پیروالا کے ڈی ایس پی لطیف نے دریا کے قدرتی راستے کو کھولنے کا کہا مگر سیاسی دباؤ پر انہی کو معطل کر دیا گیا: صحافی محمد عمیر

خبر کا آغاز

جلالپور پیروالا(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف صحافی عمیر نے ایکس پر جاری پیغام میں دعویٰ کیاہے کہ جلالپور پیروالا کے ڈی ایس پی لطیف نے دریا کے قدرتی راستے کو کھولنے کا کہا مگر سیاسی دباؤ پر انہی کو معطل کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے سیریز میں ہم مکمل طور پر آؤٹ کلاس ہوئے ہیں، کپتان جوش انگلس

سیلاب کے خطرات

تفصیلات کے مطابق صحافی عمیر ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ مقامی افراد کے مطابق جلالپور پیر والا کے ڈیڑھ لاکھ آبادی کو رسک میں ڈالنے کی ایک بڑی وجہ لیگی رکن اسمبلی ملک نازک کریم لانگ کی برادری کے بیس ہزار لوگوں کو بچانا ہے جو دریا کے قدرتی راستے "دراب پور" میں بیٹھے ہیں۔ ڈی ایس پی لطیف نے اسکی طرح اشارہ کیا اور دریا کے قدرتی راستے کو کھولنے کا کہا مگر سیاسی دباؤ پر اس ڈی ایس پی کو ہی معطل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ڈیزائنر ماریہ بی کوٹرانس جینڈر کمیونٹی کے خلاف بولنا مہنگا پڑ گیا، سائبر کرائم ایجنسی میں طلب

ڈی ایس پی کا خط

محمد عمیر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ڈی ایس پی کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کو لکھے گئے خط کی تصویر بھی شائع کی گئی ۔

خط میں ڈی ایس پی کا کہناتھا کہ جیسا کہ آنجناب کے نوٹس میں ہے کہ اس وقت دریائے چناب کا سیلابی پانی شہر جلالپور پیر والا کے گردونواح تک آ چکا ہے اور متعدد بار کوششیں کرنے پر بھی کوئی خاطر خواہ کامیاب نہ ہو سکی ہے اور پانی مسلسل بڑھ رہاہے۔ دریائے چناب اور دریائے ستلج میں مزید پانی کے ریلے آنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تحصیل انتظامیہ، مقامی افراد کی کاوشوں کے باوجود شہری بند کو مضبوط نہ کیا جا سکا ہے، شہر کو مزید محفوظ رکھنا کافی مشکل ہو چکاہے، جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے، لہذا استدعا ہے کہ شہری آبادی کو سیلابی صورتحال سے بچانے کیلئے گیلانی ایکسپریس وے پر شگاف ڈالا جائے۔ شگاف ڈالنے سے موجودہ پانی کے پریشر میں نہ صرف کمی ہو سکتی ہے بلکہ آنے والے سیلابی ریلے سے بھی شہری آبادی کو بچایا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر رد عمل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...