مجھے قطر سمیت دیگر ملکوں سے دھمکی آمیز کالز آ رہی ہیں، میری اہلیہ کو کہا گیا کہ طلاق دیدیں، طیب بلوچ کا نجی ٹی وی میں انکشاف

اسلام آباد میں صحافی پر دباؤ
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے تشدد کا نشانہ بننے والے صحافی طیب بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں قطر سمیت دیگر ملکوں سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نو مئی مقدمات: عالیہ حمزہ، نادیہ خٹک، جاوید کوثر کی ضمانت میں توسیع
اہلیہ کو دھمکی
طیب بلوچ نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کو کہا گیا ہے کہ وہ کنارہ کشی اختیار کریں، یعنی طلاق دے کر الگ ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف و مریم نواز کی ہدایات پر ایاز صادق کے حلقے کے لیے 35 ارب کے خصوصی فنڈز منظور
دھمکیوں کی تفصیلات
علیمہ خان سے میڈیا ٹاک کے دوران سخت سوالات پوچھے جانے کے بعد طیب بلوچ نے نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرام ریڈلائن میں میزبان طلعت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ پروگرام کے لئے آفس میں داخل ہوئے تو انہیں قطر سے کال موصول ہوئی، جس میں انہیں دھمکیاں دی جائیں رہی تھیں۔ طیب بلوچ نے مزید بتایا کہ ان کے پاس فون نمبر بھی موجود ہے اور انہیں وزیرستان، افغانستان اور پاکستان سے بھی کالز آ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ یا دیگر جماعتوں سے پی ٹی آئی کی بات چیت میں سب سے بڑی رکاوٹ ان کا گالم گلوچ بریگیڈ ہے: رانا ثنااللہ
خوف و ہراس کی کیفیت
طیب بلوچ کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ کو خوفزدہ کیا گیا ہے کہ 'ہم نے اپنے بندے اس کے پیچھے لگا دیئے ہیں، اسے کچھ بھی ہو سکتا ہے، بہتر ہے کہ آپ اپنے بچوں کو محفوظ کریں اور اس سے الگ ہو جائیں۔'
بدتمیزی کا الزام
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے اس کی گواہی علیمہ خان کے سامنے بھی موجود ہے، جسے یہ بدتمیزی کہا جا رہا ہے۔