ماہرین نے جاپان کے وزیر اعظم کے استعفے کو نئے سیاسی دور کا آغاز قرار دیدیا

جاپان کے وزیر اعظم کا استعفیٰ
ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین نے جاپان کے وزیر اعظم کے استعفے کو نئے سیاسی دور کا آغاز قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس میں عالیہ حمزہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
وزیر اعظم شِگیرو ایشِبا کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق جاپان کے وزیر اعظم شِگیرو ایشِبا نے جولائی 2025 کے پارلیمانی انتخابات میں اپنی جماعت اور اتحادیوں کی تاریخی شکست کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایشِبا کا جانا ایک نئے سیاسی دور کا آغاز ہے، جو جاپان کے اندرونی اور بیرونی تعلقات پر گہرے اثرات مرتب کرے گا۔
ایل ڈی پی کا ردعمل
’’جنگ‘‘ کے مطابق جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) نے ایشِبا کے استعفے کو قبول کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پارٹی کا نیا سربراہ 4 اکتوبر کو ہونے والے ایمرجنسی لیڈرشپ الیکشن کے ذریعے منتخب کیا جائے گا۔ انتخابات میں ایل ڈی پی کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، جس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایشِبا نے کہا کہ وہ ملک کو ایک نئی قیادت کے حوالے کر رہے ہیں تاکہ جاپان سیاسی استحکام اور اقتصادی بحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔