پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے ائیر لفٹ ڈرون حاصل کر لیا، کتنی صلاحیت رکھتا ہے ؟ جانیے

پنجاب حکومت کا اقدام

لاہور (طیبہ بخاری سے) پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے ائیر لفٹ ڈرون حاصل کر لیا ہے۔ اس ڈرون کی صلاحیت اور استعمال کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونا ایک ہزار 500 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 3 لاکھ 54 ہزار 500 روپے ہو گئی

ڈرون کی خصوصیات

اس جدید ڈرون کی خاصیت یہ ہے کہ یہ 200 کلوگرام تک وزنی شخص کو اٹھا کر محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے یہ ڈرون فوری طور پر ملتان بھیجا جائے۔ جنوبی پنجاب میں بھیجنے سے قبل سول ڈیفنس نے لاہور میں دریائے راوی پر ڈرون کی ٹیسٹ فلائٹس مکمل کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی

مزید ڈرونز کی خریداری

سیکرٹری داخلہ پنجاب، ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے سول ڈیفنس کیلئے 10 مزید ائیر لفٹ ڈرونز کی خریداری کی ہدایت بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی ایمرجنسی ائیر لفٹ ڈرون سروس ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور کو جدید آلات اور تربیت کی مدد سے عالمی معیار کے مطابق تیار کر رہا ہے۔ یہ ڈرون سروس ناقابل رسائی اور خطرناک مقامات سے انسانوں کو محفوظ انداز میں ائیر لفٹ کرنے کی قابلیت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر ترکیہ چلے گئے

سول ڈیفنس کی خدمات

سیکرٹری داخلہ نے بیان کیا کہ سیلاب اور ہنگامی صورتحال میں سول ڈیفنس جوان فرنٹ لائن سولجرز کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ انکے تربیت یافتہ اہلکار و رضاکار نہ صرف قیمتی انسانی جانیں بچا رہے ہیں بلکہ سیلاب متاثرین اور انکے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ شیلٹر، خوراک اور ادویات کی فراہمی میں بھی مصروف عمل ہیں۔

رضاکاروں کی رجسٹریشن

سول ڈیفنس ریزیلئنس کور میں شہریوں کی بطور رضاکار رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ رواں ہفتے 4000 سے زائد رضاکار اپنے ناموں کی رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ شہری اپنی صلاحیت کے مطابق خدمات سرانجام دینے کیلئے آن لائن پورٹل پر بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...