میجر عدنان نے خوارج سے لڑتے ہوئے جان کی قربانی دی، والد نے کہابیٹے کی شہادت پر فخر ہے: وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میجر عدنان اسلم نے خوارج سے لڑتے ہوئے جان کی قربانی دی۔ ان کے والد نے کہا کہ بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل، تلخ کلامی کے بعد شبمن گل نے مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو لات دے ماری
کابینہ اجلاس کی تفصیلات
’’جنگ‘‘ کے مطابق کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ جی ایچ کیو میں میجر عدنان اسلم کی نمازِ جنازہ میں کل شرکت کی، شہید کے والد سے ملاقات کی، ان کا جذبہ بلند تھا۔
شہید کے خاندان کا عزم
شہید کی بہنوں نے کہا کہ ہم بہت دلیر بھائی کی بہنیں ہیں، اور ہمیں بھی اس راہ میں قربانی دینے کا عزم ہے۔