پانی کا اخراج ہوتے ہی کورنگی کاز وے کلیئر ہو جائے گا، وزیر اعلیٰ سندھ کا مختلف علاقوں کا دورہ
کراچی میں بارش کی صورتحال کا جائزہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بارش سے پیدا صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹری نیشن سیریز، افغانستان نے پاکستان کو شکست دے دی
کورنگی کاز وے کی صورتحال
’’جنگ‘‘ کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ملیر ندی سے پانی کا اخراج ہوتے ہی کورنگی کاز وے کلیئر ہو جائے گا۔ انتظامیہ شہریوں کو ملیر ندی، کورنگی کاز وے اور دیگر نشیبی علاقوں کی صورتحال سے آگاہ رکھے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت نہ کرنے والے 1344 دکانداروں کے خلاف کارروائی، مقدمات درج
وزیر اعلیٰ کا دورہ
وزیراعلیٰ قیوم آباد میں کورنگی کاز وے پہنچے، انہوں نے قیوم آباد چورنگی پر بارش کے پانی کی نکاسی کا جائزہ لیا، شاہراہ بھٹو کا دورہ بھی کیا۔
ریسکیو آپریشن کی صورتحال
چیف سیکریٹری آصف حیدر نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ریسکیو آپریشن پر بریف کیا۔








