سینیٹ قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات میں پیکا ایکٹ کے تحت 372 غیر قانونی مقدمات درج ہونے کا انکشاف

سینیٹر علی ظفر کی صدارت میں اجلاس

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی علی اختر) سینیٹر علی ظفر کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس، سینیٹر افنان اللہ کی جانب سے پیش کردہ موشن پکچرز ترمیمی بل 2025 اگلے اجلاس تک مؤخر کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ؛ 2 ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

صحافیوں کے تحفظ کے معاملات

اجلاس میں صحافی طارق علی ورک کو زدو کوب کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا، جس پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کمیٹی کو بتایا کہ صحافی کو زدو کوب کرنے میں ملوث افسر معطل کر دیا گیا ہے۔ آر پی او راولپنڈی نے گزشتہ روز پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کی، معاملہ خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے فتح میزائل کی کیا خصوصیات ہیں؟ جانئے

تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے تشدد

دوران اجلاس سینیٹر پرویز رشید نے صحافی طیب بلوچ پر بھی سیاسی جماعت کے کارکنان کی جانب سے تشدد کا معاملہ اٹھایا، انہوں نے کہا کہ دونوں واقعات میں تشدد صحافی پر کیا گیا ہے، سوال پوچھنے کی پاداش میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے صحافی کو زدو کوب کیا۔ دلیل کی جگہ طاقت کے استعمال کی روش کو ختم ہونا چاہیے۔ جس پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر علی ظفر نے کہا ہم سب کا مقصد جمہوریت کو آگے بڑھانا ہے۔ ہم سے بعض اوقات پلانٹڈ سوالات بھی پوچھے جاتے ہیں۔ صحافی کو بھی دائرہ اخلاق میں رہتے ہوئے سوال پوچھنا چاہئے۔ اس واقعے کی ایف آئی آر درج ہو چکی ہے۔

پیکا ایکٹ کے تحت غیر قانونی مقدمات

قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں شہریوں کے خلاف صوبوں میں پیکا ایکٹ کے تحت 372 غیر قانونی مقدمات درج ہونے کا انکشاف بھی ہوا، جس پر کمیٹی اراکین نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں تازہ ترین ترمیم کے بعد صوبے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج نہیں کر سکتے۔ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے اراکین کی رائے پر صوبوں میں غیر قانونی مقدمات کے اندراج پر ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...