واٹس ایپ ہیکنگ کے مقدمات میں 5 ماہ کے دوران ایک کروڑ روپے کی ریکوری کر لی گئی

اجلاس کی تفصیلات
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی علی اختر) سینیٹر علی ظفر کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس ہوا، جس میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بتایا کہ واٹس ایپ ہیکنگ کے ذریعے شہریوں کے ساتھ فراڈ کے مقدمات میں 5 ماہ کے ایک کروڑ روپے ریکور کر لئے گئے ہیں۔
ملزمان کی گرفتاری
حکام این سی سی آئی اے کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی کے کیس میں 13 لاکھ روپے ریکور کئے گئے، جبکہ 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، اصل ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔