ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس، عدالت کا آئندہ سماعت پر ملزم کو مقدمے کا چالان فراہم کرنے کا حکم
سماعت کی تاریخ ملتوی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کی دھول بیٹھ نہیں رہی، کیا امریکی اسٹیبلشمنٹ صدر ٹرمپ کی باتیں مانے گی ۔۔۔؟ مظہر برلاس نے اہم انکشاف کر دیا
عدالت کی کارروائی
ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران نامزد ملزم عمر حیات کو جیل سے عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا، جس پر عدالت نے کیس کی کارروائی آئندہ سماعت تک مؤخر کر دی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ملزم کو مقدمے کا چالان فراہم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: دونوں میں تکرار ہوئی، ثنا نے کہا غصہ نہیں کرو، میں پانی لاتی ہوں، اس دوران تکرار زیادہ بڑھی تو ثنا نے کہا کہ گھر۔۔۔ مقتولہ ٹک ٹاکر کی پھوپھی نے اندر کی بات بتادی۔
آئندہ سماعت کی تاریخ
عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 13 ستمبر 2025 کو مقرر کرتے ہوئے جیل حکام کو ملزم کی پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
مقدمے کی تفصیلات
واضح رہے کہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا مقدمہ تھانہ سنبل، اسلام آباد میں درج کیا گیا تھا۔ ملزم عمر حیات نے دوستی کرنے سے منع کرنے پر نواجون ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گھر میں گھس کر قتل کردیا تھا۔








