لاہور ماڈل ٹاؤن میں شوہر نے اپنی ہی بیوی کا زیور چوری کرلیا، ملزم گرفتار
خاوند کی طرف سے بیوی کا زیور چوری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی ہی بیوی کا زیور چوری کرلیا، پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور؛موٹرسائیکل سوار گلبرگ فلائی اوور سے گر کر جاں بحق
چوری کی تفصیلات
تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج ایف آئی آر کے مطابق خاتون اپنی بہن کی طرف گئی تو گھر سے کسی نے 3 کروڑ روپے مالیت کے 80 تولے طلائی زیورات چوری کرلیے۔ پولیس نے حالات مشکوک جانتے ہوئے خاوند کو شامل تفتیش کیا، جس پر ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکمہ نہ دے سکا اور اعتراف جرم کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: لودھراں میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
ملزم کی نشاندہی
ملزم کی نشاندہی پر گھر میں ہی چھپایا گیا 55 تولے سونا اور 15 لاکھ نقدی برآمدکر لی گئی۔
پس منظر
پولیس کے مطابق ماڈل ٹاؤن کی رہائشی خاتون کی 2 سال قبل سوشل میڈیا پر دیپالپور کے رہائشی فیصل جاوید نامی شخص سے دوستی ہوئی، بعد میں دونوں نے نکاح کر لیا۔








