بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی نے فوجی تحویل، عدالتی کارروائی اور کورٹ مارشل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

حسان نیازی کا قانونی چیلنج

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے فوجی تحویل، فوجی عدالت کی کارروائی اور کورٹ مارشل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں اکیڈمی پرنسپل کی شادی کا جھانسہ دیکر طالبہ سے زیادتی، 2 بار اسقاط حمل بھی کرائے

درخواست کے تفصیلات

ڈان نیوز کے مطابق حسان نیازی نے اپنے وکیل سینیر قانون دان فیصل صدیقی کے ذریعے عدالت عالیہ لاہور میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ 9 مئی کیس میں گرفتاری کے بعد سویلین عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ تھانہ سرور روڈ پولیس نے مؤکل کی کسٹڈی ملٹری کو دے دی، کسی عدالتی حکم کے باوجود غیر قانونی طور پر ملٹری کے حوالے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی قونصل جنرل لاہور کا دورہ جنوبی پنجاب، امریکہ پاکستان پارٹنرشپس پر روشنی ڈالی

وکیل کی درخواست

وکیل نے استدعا کی کہ حسان نیازی کو ملٹری کسٹڈی میں لینے کا کمانڈنگ آفیسر کا 17 اگست 2023 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، ملٹری کسٹڈی میں دینے، ملٹری کورٹ کی تمام کارروائی، کورٹ مارشل کی کاروائی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ جیل سے رہا کرنے یا انسداد دہشت گردی عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے۔

سزائیں اور معلومات

یاد رہے کہ دسمبر 2024 میں سانحہ 9 مئی 2023 میں ملوث عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت مزید 60 مجرمان کو 10 سال تک قید بامشقت کی سزائیں سنادی گئی تھیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...