کینیڈا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 26 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کردیا

کینیڈا کی امداد کا اعلان
ٹورنٹو (ڈیلی پاکستان آن لائن) کینیڈا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 26 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں سینکڑوں خواجہ سرا قتل ہوچکے ہیں، شہزادی رائے
سیلاب سے متاثرہ افراد
کینیڈا کے وزیر مملکت رندیپ سرائے نے کہا کہ پاکستان میں بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے باعث لاکھوں افراد متاثر ہوئے اور متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
امداد کی تقسیم
امداد انسانیت کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے ذریعے تقسیم کی جائے گی، امداد متاثرہ خاندانوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔