توہین عدالت کا کیس، لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

لاہور ہائیکورٹ کا حکم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب کو 15 ستمبر کو ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی پنجاب میں سیلاب نے کیا قیامت ڈھائی، کتنے افراد لقمۂ اجل بنے، فصلوں کو کتنا نقصان پہنچا؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
توہین عدالت کیس کی سماعت
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار احسن عابد ایڈووکیٹ چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، بزدل فوج کی سول آبادی پر گولہ باری، 5 پاکستانی شہری شہید
درخواست گزار کی استدعا
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت نے ناجائز اثاثے بنائے۔ نیب کو انکوائری کے لئے درخواست دی۔ عدالتی حکم کے باوجود خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کے خلاف نیب نے درخواست نہیں نمٹائی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی حکم عدولی پر چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔
نیب کی عدم پیشی
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ نیب کی جانب سے کون پیش ہوا ہے۔
سرکاری وکیل نے بتایا کہ نیب کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا۔ جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب کو طلب کر لیا۔