سیلاب متاثرین کو لوٹنے والے کشتی مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

وزیراعلیٰ مریم نواز کا سخت نوٹس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز نے جلال پور پیر والا میں نجی کشتی مالکان کے سیلاب متاثرین کا مالی استحصال کرنے کی خبر کا سخت نوٹس لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا وفاقی بجٹ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
حکومتی ہدایات
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پرائیویٹ کشتیوں کو ادائیگی حکومت کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کمشنر ملتان اور ڈی سی کو نجی بوٹس کو ادائیگی کا حکم دے دیا ہے۔
سخت کارروائی کا حکم
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیلاب متاثرین کو لوٹنے والے کشتی مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے جلال پور پیر والا میں نجی کشتیاں سرکاری نگرانی میں چلانے کی ہدایت کی اور کہا کہ سیلاب کی آڑ میں موقع کا فائدہ اٹھانے اور عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔