جلالپور پیروالا کے سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان، ایک ایک فرد کا نقصان پورا کریں گے: مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہ جلالپور پیروالا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز فلڈ ریلیف کیمپ سے جلالپور پیروالا سٹی کے حفاظتی بند پر پہنچ گئیں۔ جلالپور پیروالا بائی پاس پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو دیکھ کر ہزاروں کا مجمع امڈ آیا۔
یہ بھی پڑھیں: دوسروں کی خواہش کے مطابق اپنے روزمرہ معمولات انجام دینے کے ذہنی فوائد بہت حد تک اپنی ذات سے نفرت و حقارت کے اظہار کے برابر ہیں
حفاظتی بند کا اعلان
وزیراعلیٰ نے جلالپور پیروالا کے لئے مستقل حفاظتی بند بنانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کو جلالپور پیروالا میں انخلاء آپریشن کی مانٹیرنگ کے لئے قیام کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ 2025-26، وفاقی بجٹ کی دستاویز سامنے آ گئیں، کیا کیا تجاویز ہیں ؟ جانئے
ایکسپریس وے اور مالی امداد
وزیراعلیٰ نے اُچ شریف کے لئے گیلانی ایکسپریس وے پراجیکٹ اور جلالپور پیروالا کے سیلاب متاثرین کے لئے سپیشل پیکج کا اعلان کیا۔ سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کے لیے 10،10 لاکھ امداد کا اعلان کیا ہے۔ سیلاب سے منہدم ہونے والے مکمل گھر پر 10 لاکھ اور ایک کمرہ گرنے پر 5 لاکھ امداد کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی بیٹی کے فون نمبر لیک کرنے والے کی شناخت سامنے آئی
مویشیوں کے نقصان کی امداد
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیلاب کے دوران بڑے مویشیوں کے نقصان پر 5 لاکھ اور چھوٹے جانور کے لئے 50 ہزار روپے امداد دینے کا بھی اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف بیان لینے آیا بھارتی وفد ناکام رہا: شیری رحمان
خطاب اور عزم
وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرین سے پرجوش اور پر اثر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "میں محمد نواز شریف کی بیٹی ہوں، اپنا ہر وعدہ پورا کروں گی۔ سیلاب سے متاثرہ ایک ایک فرد کا نقصان پورا کریں گے۔ انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں دے سکتی مگر جاں بحق افراد کے ورثاء کے لئے جو بھی ممکن ہوا کریں گے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "جلالپور پیروالا میں بہت سے لوگ سیلاب میں پھنسے ہوئے ہیں، سب کو ریسکیو کرنا ہے۔"
ہمدردی اور کوششیں
وزیراعلیٰ نے کہا کہ "سیلاب متاثرین ہمارے مہمان ہیں، جب تک پانی نہ اترے، گھر نہیں جانا۔ سب کو بچانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ بہت بڑا سیلاب اور بہت بڑی تباہی آئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے کو واپس نہیں لاسکتے مگر ان کے ورثاء کے ساتھ پوری ہمدردی ہے اور ان کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے حکم پر کسی کا زور نہیں چلتا، لیکن ہر فرد کے لیے پوری کوشش کررہے ہیں۔"