میں بھی آپ کے ساتھ لگتی ہوں، مٹی اٹھا کر بند مضبوط کرتے ہیں، ایس پی صدر ملتان ڈاکٹر خدیجہ عمر کی ویڈیو وائرل

ملتان میں سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیلاب سے ملتان کو بچانے کیلئے اقدامات کرنے والی ایس پی صدر ملتان ڈاکٹر خدیجہ عمر کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ طاہر اشرفی کے چھوٹے بھائی حافظ محمد احمد انتقال کر گئے
ڈاکٹر خدیجہ کی عوامی آگہی
سی پی او ملتان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر خدیجہ عوام کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں کہ وہ بھی سرکاری اہلکاروں کے ساتھ مل کر بند کو مضبوط کرنے کا کام کریں۔
یہ بھی پڑھیں: اونچی اونچی دنیا کی دیواریں سیاں توڑ کے، میں آئی ہوں تیرے لیے سار ا جگ چھوڑ کے۔ وفادار حسینہ کی یاد میں سرنگ کا نام ”میری جین ٹنل“ رکھ دیا گیا
ڈاکٹر خدیجہ کا پیغام
ڈاکٹر خدیجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا "میں ویڈیو بنوانے نہیں آئی۔ آپ سب ہمارے ساتھ مل کر کام کریں، یہاں کتنے لوگ کھڑے ہیں، اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنا ہے۔ یہ سرکاری 10 بندے پورا شہر نہیں بچا سکتے ، یہ ہمارا شہر ہے، میں بھی آپ کے ساتھ لگتی ہوں، ہم بند بنانے کیلئے مل کر مٹی اٹھاتے ہیں۔"
سوشل میڈیا پر تعریفوں کا سلسلہ
ڈاکٹر خدیجہ عمر کی یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ان کے مثبت رویے کی تعریف کر رہے ہیں۔
ایس پی صدر ڈاکٹر خدیجہ عمر بند کی مرمت میں مصروف جوانوں اور رضاکاروں کے ساتھ کھڑی ہیں، ان کا حوصلہ بڑھا رہی ہیں اور ہر لمحہ متاثرہ افراد کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم و جذبے کے ساتھ سرگرم ہیں
Flood#Multan#JalalpurFlood#SPSaddarMultan# pic.twitter.com/cgsuueSsUe— CPO Multan (@MultanCpo) September 10, 2025