کم سے کم نقصان ہو، عوام کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں: مریم اورنگزیب
ہنگامی اجلاس کا انعقاد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے جلال پور ریلیف کیمپ میں پہلا ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ جلال پور پیر والا کے سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے کے لئے 4 ہیلی کاپٹروں کی مدد لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں OLX کے ذریعے مبینہ اغوا اور ڈکیتی کی انوکھی واردات سامنے آگئی
ریسکیو وریلیف آپریشن کی نگرانی
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب جلال پور پیر والا میں ریسکیو و ریلیف آپریشن کی نگرانی کریں گی۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی نگرانی میں جلال پور پیر والا میں انخلاء آپریشن کے لئے کشتیوں سے ریسکیو کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے زرمبادلہ اور سونے کے ذخائر کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
وزیراعلیٰ کو آگاہی
مریم اورنگزیب تازہ ترین صورتحال اور اقدامات کے بارے میں وزیراعلیٰ پنجاب کو آگاہ رکھیں گی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو چک26 کے قریب حفاظتی پشتوں اور سیلابی پانی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
عوام کی حفاظت کی اہمیت
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام اور مویشیوں کی جان کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ ہمیں کوشش کرنی ہے کہ کم سے کم نقصان ہو اور عوام کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔








