اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی حتمی میڈیکولیگل رپورٹ میں ہوشربا انکشاف
تحقیقات کا پس منظر
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات میں حتمی میڈیکولیگل رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ماڈل کے کپڑوں پر خون کے نشانات ملے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت خوش ہیں، تجارت پر کام ہورہا ہے:ٹرمپ
میڈیکولیگل رپورٹ کی تفصیلات
’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی فائنل میڈیکو لیگل رپورٹ تیار کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ حمیرا کے کپڑوں پر خون کے دھبے ملے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پر خون کے نشانات موجود ہیں اور خون کے دھبے سے ناکافی انسانی ڈی این اے ملا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 20کلو آٹے کا تھیلا 200روپے سستا ہو گیا
لاش کی حالت اور معائنہ
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حمیرا کی لاش مکمل نہیں تھی، صرف ہڈیاں موجود تھیں۔ تمام ہڈیاں صحیح سلامت تھیں مگر جسمانی اعضاء نہیں ملے، جس کی وجہ سے موت کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ حمیرا اصغر کی لاش سے کسی قسم کے نشہ آور اور زہریلی چیز کے شواہد بھی نہیں ملے۔
پولیس کی معلومات
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بلڈ اور ڈی این اے کے حوالے سے کوئی ڈیٹا بینک موجود نہیں ہے۔ اگر ایسی سہولیات دستیاب ہوتیں تو کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت ممکن تھی۔








