چھ شہروں میں ریسکیو آپریشن کے لیے مزید سامان پہنچا دیا گیا، 119 سے زائد بوٹ آپریٹر بھی تعینات

ریسکیو آپریشن کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر 6 شہروں میں ریسکیو آپریشن کے لیے مزید سامان پہنچا دیا گیا۔ ملتان، مظفرگڑھ، رحیم یار خان، بہاولپور اور لودھراں کے لئے ریسکیو بوٹس اور دیگر امدادی سامان مہیا کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا
ریسکیو آپریٹرز کی تعیناتی
جنوبی پنجاب کے 6 شہروں میں ریسکیو آپریشن کے لئے مزید 119 سے زائد بوٹ آپریٹر بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ ملتان میں سیلاب متاثرین کے ریسکیو آپریشن کے لئے 108 بوٹس، 109 ربڑ بوٹس اور 1130 لائف جیکٹ پہنچ گئیں۔ مظفرگڑھ میں ریسکیو آپریشن کے لئے 57 کشتیاں، 53 ربڑ بوٹس اور 683 لائف جیکٹ مہیا کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: جب ایران نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل داغے تو ٹرمپ کہاں تھے ؟
ریسکیو سامان کی تفصیلات
رحیم یار خان میں فلڈ ریسکیو آپریشن کے لئے 47 کشتیاں، 44 ربڑ بوٹس اور 519 لائف جیکٹ فراہم کردی گئیں۔ بہاولپور میں فلڈ ریسکیو آپریشن کے لئے 38 کشتیاں، 40 ربڑ بوٹس اور 519 لائف جیکٹ دی گئیں۔ لودھراں میں ریسکیو آپریشن کے لئے 19 کشتیاں، 18 ربڑ بوٹس اور 546 لائف جیکٹ پہنچا دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: آج اللہ کے فضل و کرم سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے: عطا تارڑ
ہنگامی صورت حال کا سامنا
جلالپور پیر والا کی نواحی بستی بہاراں کے حفاظتی بلوچ واہ فلڈ بند میں اچانک شگاف پڑنے سے ہنگامی انخلاء شروع کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر ٹیمیں لیکر پہنچ گئے۔
فوج اور انتظامیہ کی بر وقت کارروائی
پاک فوج اور اریگیشن ٹیمیں بھی شگاف پر کرنے کے لئے پہنچ گئیں۔ انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار 5 ممکنہ متاثرہ دیہات میں پہنچ گئے اور متاثرہ علاقوں میں انخلاء کے لیے اعلانات بھی کیے۔ ریسکیو ٹیموں نے گھروں کے دروازوں پر دستک دیکر لوگوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔