بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پارٹی کو سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کی ہدایت، چند روز میں نیا لائحہ عمل دینے کا اعلان

علیمہ خان کی عمران خان کی ہدایت
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ سینیٹ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا جائے۔ عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ تمام سینیٹرز فوری طور پر کمیٹیوں سے مستعفی ہوں، ساتھ ہی یہ بھی عندیہ دیا کہ وہ چند دنوں میں آئندہ کا لائحہ عمل پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سب سے منفرد محبت کی شادی
عمران خان کی صحت اور بشریٰ بی بی کی حالت
انہوں نے کہاکہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام باتیں بے بنیاد ہیں. تاہم بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز ہے اور انہیں چکر آنے کی شکایت ہے۔ بشریٰ بی بی نے خود کہا کہ انہیں چلتے وقت چکر آتے ہیں، اس سلسلے میں ان کے طبی معائنے کی درخواست بھی جمع کرا دی گئی ہے۔
سینیٹرز کے استعفے اور اگلے لائحہ عمل کے بارے میں
عمران خان نے کہا ہے جتنے سینیٹرز سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں میں ہیں وہ فوری استعفی دے دیں اور خیبرپختونخوا کے ارکان صوبائی و قومی اسمبلی صوبے میں ملٹری آپریشن کے خلاف آواز اٹھائیں، اگلا لائحہ عمل کچھ دن بعد دونگا، علیمہ خان کی عمران خان سے ملاقات کے بعد گفتگو۔ pic.twitter.com/5C6dZYKTHw
— Shabbir Dar (@ShabbirDar5) September 10, 2025