کراچی میں موسلادھار بارش کا سبب بنے والا مون سون کا سلسلہ بلوچستان منتقل

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں موسلادھار بارش کا سبب بننے والا مون سون سلسلہ ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہو جانے کے بعد بلوچستان منتقل ہو گیا ہے۔ اس تبدیلی کے نتیجے میں کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان ختم ہوگیا ہے، البتہ ہلکی بارش کا امکان برقرار رہے گا۔
چیف میٹرولوجسٹ کی وضاحت
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ کراچی، امیر حیدرلغاری نے بتایا کہ بارش کا سسٹم اس وقت مکران کوسٹ پر پسنی، اورماڑہ اور تربت کے قریب موجود ہے۔ یہ سسٹم بلوچستان میں بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔