ہائیر کا ایشیا کپ 2025 میں بطور گولڈ اسپانسر اسپورٹس-و-ٹینمنٹ کو مزید مستحکم کرنا

ہائیر کی شراکت داری کا اعلان
ہائیر، جو مسلسل 16 برسوں سے دنیا کا نمبر 1 میجر اپلائنسز برانڈ ہے، ایشیا کپ 2025 میں گولڈ اسپانسر کی حیثیت سے اپنی کامیاب شراکت داری کا اعلان کرتا ہے۔ کرکٹ دنیا کے سب سے پسندیدہ کھیلوں میں سے ایک ہے اور یہ شراکت داری ہائیر کے اس عزم کو مزید واضح کرتی ہے کہ وہ اعلیٰ، نوجوان اور کھیل سے محبت کرنے والے صارفین سے مزید گہرا تعلق قائم کرے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل فرنچائز راجستھان رائلز نے 13سالہ کرکٹر کو اپنی ٹیم کے لیے خرید لیا
کرکٹ: ایک ثقافتی جذبہ
کرکٹ آج صرف ایک کھیل نہیں بلکہ ایک جذبہ بن چکا ہے جو لاکھوں دلوں کو جوڑتا ہے۔ اسی ثقافتی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہائیر نے کئی اہم کھیلوں میں سرمایہ کاری کی ہے تاکہ "اسپورٹ-و-ٹینمنٹ" کے ذریعے کھیل اور تفریح کو یکجا کرکے صارفین کو یادگار اور متاثر کن تجربات فراہم کیے جائیں۔ ایشیا کپ کے ساتھ یہ اشتراک ہائیر کو کرکٹ کے مداحوں تک وسیع پیمانے پر رسائی دلائے گا اور بطور برانڈ یہ ہائیر کو جدت پسند اور صارفین کا خیر خواہ برانڈ کے طور پہ مزید اجاگر کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے جنگ میں بھارت کے گرنے والے طیاروں کے پائلٹ کہاں گئے؟ انکشاف سامنے آگیا
ہائیر کی اسٹریٹجک موجودگی
اس تعاون کے نتیجے میں ہائیر کو اسٹیڈیمز میں نمایاں موجودگی اور برانڈ کی بھرپور نمائش حاصل ہوگی۔ اسٹریٹیجک مقامات پر برانڈ کی پوزیشننگ، گراؤنڈ ایڈورٹائزنگ، گراوٴنڈ اسکرین انٹیگریشنز اور اسٹیڈیم ایکٹیویشنز کے ذریعے ہائیر براہِ راست شائقین کے ساتھ جڑنے کا موقع حاصل کرے گا اور ہر میچ میں اپنی موجودگی کو مزید مستحکم بنائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
ہائیر کا کھیلوں کے ساتھ وابستگی
ہائیر کا اسپورٹس مارکیٹنگ پورٹ فولیو دنیا کے کئی بڑے پلیٹ فارمز پر محیط ہے۔ فٹبال میں پیرس سینٹ جرمین جیسے کلبز کے ساتھ پارٹنرشپ سے لے کر رولان گیروس، ومبلڈن، یو ایس اوپن اور اے ٹی پی جیسے مشہور عالمی ٹینس ٹورنامنٹس تک، ہائیر ہمیشہ شائقین کو کھیل کی ثقافتی اہمیت کے ساتھ جوڑتا آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں یوم فتح کی مناسبت سے کلچرل گالا کا انعقاد
صارفین کے ساتھ مضبوط تعلقات
عالمی سطح پر کھیلوں کے ساتھ اس اسٹریٹجک وابستگی نے ہائیر کا صارفین کے ساتھ پائیدار و نمایاں مقام دیا ہے جہاں برانڈ جذباتی سطح پر تعلق قائم کر کے صارفین کی وفاداری اور اعتماد جیت رہا ہے۔ اس موقع کے ذریعے ہائیر اپنے جدید اور پریمیم پروڈکٹ پورٹ فولیو کو تخلیقی انداز میں صارفین تک پہنچائے گا تاکہ برانڈ مزید قابلِ بھروسہ ساتھی کے طور پر صارفین کے گھروں میں جگہ بنا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی و غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز محکمہ داخلہ کے ریڈار پر آگئے، لاہور، فیصل آباد، چکوال اور اٹک میں ایکشن
ہائیر گروپ: ایک جائزہ
1984 میں قائم ہونے والا ہائیر گروپ ایک عالمی لیڈر ہے جو بہتر زندگی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے حل فراہم کرتا ہے۔ اپنے مقصد "More Creation, More Possibilities" کے تحت ہائیر صارفین کے ساتھ مل کر زندگی کو بہتر بنانے اور انڈسٹریل ترقی کے لیے نئے امکانات پیدا کرنے کے عزم پر کاربند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی رہنما نے گرفتاری کی تردید کر دی، معاملہ کیا ہے ؟ تفصیلات جانیے
ہائیر کی عالمی موجودگی
ہائیر ہمیشہ صارفین کو زیر غور رکھ کر آگے بڑھا ہے، اور اپنی اصل ٹیکنالوجی سے وابستگی کے ساتھ ایک ایسا وژن تشکیل دیا ہے جو دو بنیادی ستونوں پر قائم ہے: اسمارٹ لیونگ اور انڈسٹریل انٹرنیٹ۔ آج ہائیر کے پاس دنیا بھر میں 10 ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹرز، 71 ریسرچ انسٹی ٹیوٹس، 35 انڈسٹریل پارکس، 143 مینوفیکچرنگ سینٹرز اور 2,30,000 سیلز پوائنٹس پر مشتمل ایک وسیع نیٹ ورک ہے۔ ہائیر دنیا کا واحد IoT ایکو سسٹم برانڈ ہے جو پچھلے 5 سالوں سے کنٹار برانڈ زیڈ کی ٹاپ 100 سب سے قیمتی عالمی برانڈز کی فہرست میں شامل ہے، اور یورومونٹر کے مطابق مسلسل 16 سالوں سے دنیا کے نمبر ون میجر اپلائنسز برانڈ کا اعزاز اپنے پاس رکھے ہوئے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عامر خان نے شو میں امیتابھ بچن کے لیے لائی ایسی ‘نایاب’ چیز جو سب کو حیرت میں ڈال گئی
آگے بڑھتے ہوئے
ہائیر کے تحت چار لسٹڈ کمپنیاں کام کر رہی ہیں، جن میں سب سے نمایاں سبسڈری ’ہائیر اسمارٹ ہوم‘ ہے جو فورچون کی گلوبل 500 اور ورلڈز موسٹ ایڈمائرڈ کمپنیز کی فہرست میں شامل ہے۔ ہائیر اسمارٹ ہوم نے 1993 میں شنگھائی اسٹاک ایکسچینج A-شیئر، 2018 میں فرینکفرٹ CEINEX D-شیئر اور 2020 میں ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج H-شیئر پر لسٹنگ حاصل کی، اور یہ دنیا کی واحد کمپنی ہے جس نے عالمی کیپیٹل مارکیٹ میں ’A+D+H‘ پورٹ فولیو مکمل کیا ہے۔ ہائیر کے پاس متعدد عالمی پریمیم برانڈز ہیں جن میں ہائیر، کاسارٹے، لیڈر، جی ای اپلائنسز، فشر اینڈ پائیکل، ایکوا اور کینڈی شامل ہیں، جو صارفین کو مسلسل بہترین تجربات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
نئی راہوں کا آغاز
ہائیر کا یقین ہے کہ جب سرحدیں ٹوٹتی ہیں تو نئے اشتراک اور قیمتی تعلقات قائم ہوتے ہیں، اور یہی نئے امکانات دنیا کو ایک بہتر اور پرکشش مستقبل کی طرف لے جاتے ہیں.