گاڑی میں نورجہاں کا گانا اونچی آواز میں سننے والے شہری کو عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا

گانے کی اونچی آواز پر شہری کی گرفتاری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی عدالت نے گاڑی میں اونچی آواز میں نورجہاں کے گانے سننے والے شہری دانش کو ضمانت پر رہا کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا نوجوان بھارتی ہسپتال میں چل بسا، انتظامیہ کا میت دینے سے انکار
عدالت میں درخواست ضمانت کی سماعت
جوڈیشل مجسٹریٹ احمد سعید نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ پولیس کے مطابق ملزم 6 ستمبر کو گاڑی میں اونچی آواز میں نور جہاں کا گانا سن رہا تھا۔
گانے کی اجازت پر تنازعہ
منع کیا گیا کہ 12 ربیع الاول کی رات ہے، گانا مت چلاؤ، جس پر ملزم نے کہا کہ "میری پراپرٹی ہے، جیسے مرضی استعمال کروں۔" تھانہ نواب ٹاون پولیس نے ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا تھا۔